Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

کروڑوں دولت کے باوجود میڈونا کے بیٹے کے پاس کھانے تک کے پیسے نہیں

بیٹے ڈیوڈ بینڈا نے اپنی سپر اسٹار والدہ کا گھر چھوڑ دیا تھا
شائع 20 جولائ 2024 11:07pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

نامور امریکی گلوکارہ میڈونا کے بیٹے کی زندگی مشکل ہوگئی، 18 سالہ نوجوان کے پاس کھانے تک کو پیسے نہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میڈونا کے لے پالک بیٹے ڈیوڈ بینڈا نے اپنی سپر اسٹار والدہ کا گھر چھوڑ دیا تھا جس کے بعد وہ نیو یارک کے علاقے برونز میں ایک اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہے۔

ڈیوڈ اپنی زندگی کی نئی شروعات کرنا چاہتا ہے اور وہ آن لائن گٹار سکھا کر اپنا پیٹ پال رہا ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اس طرز زندگی سے کافی مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “مجھے یہ پسند ہے۔ بینڈا نے بتایا کہ میں اکیلا نہیں بلکہ میری گرل فرینڈ میرے ساتھ رہتی ہے۔

والدہ میڈونا کے 85 کروڑ ڈالر کی دولت کے باوجود ڈیوڈ اپنی محنت سے خود کفالت کی کوشش کر رہا ہے۔ ایک انسٹاگرام لائیو میں اس نے بتایا کہ رات کے نو بجے بھوکا ہونے کا تجربہ اور یہ جاننا کہ ان کے پاس کھانے کے پیسے نہیں، ان کے لیے دلچسپ ہے۔

Madonna

david banda

Scavenging' for Food

mother and son