Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سال کے پہلے ’تھنڈر مون‘ کے خوبصورت نظارے

اگلا سپر مون 18 اگست کی صبح سے لے کر 21 اگست کی صبح تک تقریباً تین دن تک نظر آئے گا۔ ناسا
شائع 20 جولائ 2024 08:57pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

آج چاند اپنی جوبن پر ہے جو کبھی سنہری کبھی پیلا تو کبھی نارنجی رنگ میں جگمگا رہا ہے۔

جولائی کے اس چاند کو بک مون، تھنڈر مون یا ہے مون بھی کہا جاتا ہے۔

یہاں یہ بھی ایک اہم اتفاق ہے کہ امریکا چاند پر قدم رکھنے کی پچپن ویں سالگرہ منارہا ہے۔

بک مون (Buck Moon) اس سال کا پہلا روشن اور مکمل چاند ہے، جسے پاکستان میں بھی باآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔

آج ہی کے روز امریکا کے خلائی جہاز اپولو ٹوئنٹی چاند پر اترا تھا اور چاند پر اترنے والے پہلے خلا باز نیل آرم اسٹرونگ نے پہلا قدم رکھا تھا۔

خلائی تحقیقات کے ادارے ناسا کے مطابق آج کے بعد اگلا پورا چاند 19 اگست کو نظر آئے گا جسے اسٹرجن مون کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ناسا کے مطابق وہ چاند 18 اگست کی صبح سے لے کر 21 اگست کی صبح تک تقریباً تین دن تک نظر آئے گا۔

Moon

buck moon

July’s Full Moon