ملتان ایئرپورٹ سے سعودی عرب جانیوالے 8 بھکاریوں کو آف لوڈ کردیا گیا
ملزمان عمرہ ادائیگی کے حوالے سے امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کرسکے، ترجمان ایف آئی اے
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملتان ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے بھیک مانگنے میں ملوث 8 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان عمرہ ویزا پر سعودی عرب جارہے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار مسافروں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں، ملزمان کے سامان سے 900 سگریٹ بکس اور 70 ویلو کے پیکٹ برآمد ہوئے۔
اس حوالے سے ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کا تعلق لودھراں اور ملتان سے ہے، ملزمان کے پاس فی کس 500 ریال سے بھی کم پیسے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان عمرہ کے حوالے سے بھی امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کرسکے، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔
Multan
Saudi Arab
FIA Immigration
مقبول ترین
Comments are closed on this story.