Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں کھل کے بادل کب برسیں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ سندھ پر اثرانداز ہو سکتا ہے
اپ ڈیٹ 21 جولائ 2024 10:07am

کراچی میں ایک بار پھر موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق 23 سے 24 جولائی کے دوران کراچی میں بادل ایک بار پھر جم کر برس سکتے ہیں ۔

جواد میمن کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ سندھ پر اثرانداز ہو سکتا ہے ، جس سے کراچی میں مزید بارش ہوسکتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ شہر قائد میں 23 سے 24 جولائی کے دوران بارش کا امکانات موجود ہیں جبکہ بارش کی شدت کا اندازہ آنے والے دنوں میں کیا جاسکے گا۔

karachi

Karachi Rain

heavy rains

Rain prediction