Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل نے والدہ کی قدر نہیں کی، انہیں گھر سے نکال دیا، یوٹیوبر کا بڑا دعویٰ

یوٹیوبر کے انٹرویو سے مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
شائع 20 جولائ 2024 07:24pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار فیصل قریشی سے متعلق ایک یوٹیوبر نے بڑا دعویٰ کر دیا۔

مذکورہ یوٹیوبر مختلف شوبز شخصیات کے انٹرویوز لیتے ہیں، جنہوں نے حال ہی میں ماضی کے مقبول فلم ساز پرویز کلیم کا انٹرویو لیتے ہوئے بڑا انکشاف کیا ہے۔

یوٹیوبر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اداکار فیصل قریشی نے اپنی والدہ کو گھر سے نکال کر دوسرے گھر منتقل کر دیا۔ یوٹیوبر کے انٹرویو سے مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

یوٹیوبر کی جانب سے اداکار اور ان کی والدہ کے حوالے سے کیے گئے دعوے کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب کہ ان کی بات پر فلم ساز پرویز کلیم نے بھی حیرانگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ فیصل قریشی نے اپنی والدہ کی قدر نہ کرتے ہوئے ایک سال پہلے انہیں گھر سے نکال کر دوسرے گھر منتقل کر دیا۔

یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ اداکار کی والدہ افشاں قریشی بیٹے کو فلموں میں بطور ہیرو دیکھنے کی خواہشمند تھیں اور انہوں نے پرویز کلیم کو بیٹے کو کاسٹ کرنے سے متعلق منتیں بھی کیں تھیں لیکن ایک سال قبل اداکار نے والدہ کو دوسرے گھر منتقل کردیا۔

پرویز کلیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے تو فیصل قریشی کو فلموں میں صرف متعارف کرایا تھا اور ان کی خواہش تھی کہ فیصل قریشی ان کی عزت کرتے رہیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا، وہ احسان فراموش نکلے۔

پرویز کلیم نے یوٹیوبر کے انکشاف پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص اپنی والدہ کا نہ ہوسکا وہ ان کی عزت کیسے کرتا؟

واضح رہے فیصل قریشی کی والدہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں نے فیصلکی کامیابی کے لیے خدا سے دعا کی تھی اور ان کی دعائیں قبول ہوئیں لیکن انہوں نے غلطی سے یہ دعا نہیں مانگی کہ ان کا بیٹا اچھا بیٹا اور انسان بھی بنے۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد فیصل قریشی پر شدید تنقید بھی کی گئی تھی اور انہوں نے سوشل میڈیا پیجز اور یوٹیوبر کو والدہ کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

Mother

Faysal Quraishi

youtuber claims

parvez kaleem