Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی پی اور ن لیگ دونوں فارم 47 کی پیداوار ہیں، عمران خان، مذاکرات کا امکان مسترد

تحریک عدم اعتماد سمیت کسی بھی مسئلے پر پیپلز پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوگی، بانی پی ٹی آئی
شائع 20 جولائ 2024 06:55pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کسی صورت اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے چاہے ساری زندگی جیل میں بیٹھنا پڑے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ دونوں فارم 47 کی پیداوار ہیں۔

ہفتہ کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرینس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکمران اپنے اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں اور عوام سے قربانی مانگتے ہیں، آصف زرداری نے کس حیثیت میں صدر ہاؤس کا بجٹ بڑھا کر 88 کروڑ کر دیا۔

کمرہ عدالت میں موجود صحافی بابر ملک کے مطابق عمران خان نے حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ پارٹی کا چیئرمین، وائس چیئرمین اور صدر پہلے سے ہی جیل میں تھے یہ پھر بھی کہتے ہیں کہ پارٹی پر پابندی لگائیں گے۔

پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کی حکومت بنانے کی کوششیں آج بھی جاری ہیں، جاوید چوہدری

انھوں نے مزید کہا کہ ’ہماری پارٹی پر پہلے سے ہی پابندی تھی ہمیں تو الیکشن ہی نہیں لڑنے دیا گیا۔ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی جمہوریت کا قتل ہے۔‘

مذاکرات کا امکان مسترد

صحافی کے سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ’پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کوئی فرق نہیں، یہ ایک ہی ہیں دونوں فارم 47 کی پیداوار ہیں۔ تحریک عدم اعتماد سمیت کسی بھی مسئلے پر پیپلز پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔ تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی سے تب بات کروں گا اگر مجھے اقتدار چاہیے ہو۔ میں ساری زندگی جیل میں بیٹھنے کوتیار ہوں، موقف سے پیچھے ہٹنے سے متعلق باتیں بے بنیاد ہیں۔‘

پیپلزپارٹی کا پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ

بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’وہ کہتی ہیں کہ ججز ٹھیک نہیں، ججز تب ٹھیک تھے جب ان کے کیسز ختم کیے گئے۔‘

ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اس وقت تک نہیں جیتی جا سکتی جب تک قوم ساتھ نہ ہو۔

دوران گفتگو بانی پی ٹی آئی نے ایک بار پھر نو مئی پر جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ دہرایا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’سپریم کورٹ کے فیصلہ کے باوجود اگر الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی کو سیٹیں نہ ملیں تو الیکشن کمیشن پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے۔‘

Pakistan Politics

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

IMRAN KHAN Adiyala Jail

PTI Ban