Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’سینسرڈ میڈیا ہے آپ کی بات نہیں چلائے گا‘ عمران خان کا میڈیا نمائندؤں پر طنز

اڈیالہ جیل میں عمران خان، بشریٰ بی بی کو صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بار بار منع کرتے رہے
شائع 20 جولائ 2024 06:03pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

اڈیالہ جیل میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی، اس دوران عمران خان نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’سینسرڈ میڈیا ہے آپ کی بات نہیں چلائے گا‘۔

بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت چل رہی تھی کہ اس دوران عمران خان، اپنی اہلیہ کو گفتگو کے دوران بار بار منع کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا، فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہوگا، نواز شریف

جس پر بشریٰ بی بی نے عمران خوان کو جواب دیا کہ ’ مجھے بات کرنے دیں میں آج ساری بات میڈیا کے سامنے رکھوں گی’۔

اس جواب پر بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کو کہا کہ ’یہ سینسرڈ میڈیا ہے آپ کی بات نہیں چلائیں گے‘

جس پر صحافیوں نے عمران خان کے سامنے احتجاج کیا اور کہا کہ ’آپ ہم پر طنز کر رہے ہیں‘

صحافیوں نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی ساری باتیں چلتی ہیں آپ کی ساری گفتگو آن ایئر ہوتی ہے‘۔

میڈیا نمائندوں کے احتجاج پر بانی پی ٹی آئی عمران خان خاموش ہو کر واپس چلے گئے۔

bushra bibi

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)