Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کروڑوں ڈیٹا صارفین کو واٹس ایپ استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا

ایپلیکیشن پر وائس نوٹ، تصاویر اور دستاویز بھیجنے میں خلل پیش
شائع 20 جولائ 2024 05:54pm

ملک بھر میں موبائل فون ڈیٹا استعمال کرنے والے صارفین کو واٹس ایپ پر وائس نوٹ، تصاویر اور دستاویز بھیجنے میں مشکل کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں تھری، فور جی استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں خلل پیش آرہی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق ہمیں صارفین کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، میڈیا کے نوٹس میں لانے پر معاملہ چیک کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز سے ملک بھر میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات درپیش ہیں۔

WhatsApp