Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹی نہیں چاہئے، شوہر نے حاملہ بیوی کو قتل کردیا

خاتون پہلے ہی دو بیٹیوں کی ماں تھی، پولیس
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2024 06:24pm

جڑانوالہ میں بیٹی کی ممکنہ پیدائش پر شوہر نے حاملہ بیوی کو قتل کردیا۔ ملزم نے بیوی کو الٹرا ساونڈ رپورٹ آنے کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ کھرڑیانوالہ میں خاوند نے بیٹی کی ممکنہ پیدائش پر حاملہ بیوی کو قتل کر دیا۔

شوہر ندیم سجاد اور بہنوئی پھول نے 28 سالہ ایمن فاطمہ کو الٹرا ساؤنڈ میں بچی کی نشاندہی ہونے پرڈنڈوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کرکے فرار ہوگئے۔ جبکہ بچی دنیا میں آنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی۔

مقتولہ پہلے سے دو بیٹیوں کی ماں تھی، پولیس نے مقتولہ کے بھائی مدثر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم ندیم اور پھول کو گرفتار کر لیا ہے۔

punjab

Pregnant woman murder