Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے
شائع 20 جولائ 2024 05:31pm

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی دیکھی گئی ہے۔

آل صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہو کر 2 لاکھ 50 ہزار روپے پر آ گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کے بھاؤ 857 روپے کی کمی سے 2 لاکھ ، 14 ہزار 335 روپے پر آ گئے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 400 ڈالر ہو گئی ہے، جبکہ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 70 روپے کے اضافے کے بعد 2920 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 2572 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔

سونا

Gold prices

gold market

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024