Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

اسٹیشنری پر 14 فیصد سیلز ٹیکس، تاجروں کا ملک گیر ہڑتال کا عندیہ

جب تک سیلزٹیکس واپس نہیں لیا جاتا تاجردیگر ٹیکس بھی ادا نہیں کریں گے، پاکستان انجمن تاجران
شائع 20 جولائ 2024 05:22pm

تاجروں نے اسٹیشنری پر عائد 14 فیصد سیلزٹیکس کےخلاف ملک گیر ہڑتال کا عندیہ دے دیا۔ پاکستان انجمن تاجران کےصدر خالد پرویز کہتے ہے تعلیم پرظالمانہ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

پاکستان انجمن تاجران کےصدر خالد پرویز نےدیگر تاجرتنظیموں کےنمائندوں کےہمراہ لاہور پریس کلب میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےحکومت کو دس دن میں سیلز ٹیکس واپس لینے کی ڈیڈ لائن دے دی، جب تک سیلزٹیکس واپس نہیں لیا جاتا تاجردیگر ٹیکس بھی ادا نہیں کریں گے۔

انھوں نےکہا کہ اگر مطالبہ نہ مانا گیا توگیارہویں روز ملک بھرمیں احتجاج بھی ہوگا اورہڑتال بھی کی جائے گی ۔

اردو بازار کےصدر ابوذرغفاری اوردیگر تاجروں نےکہا کہ اسٹیشنری پرعائد سیلزٹیکس سےتعلیم اورمہنگی ہو جائےگی۔ ہم یہ ظالمانہ ٹیکس کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔اسٹیشنری پرٹیکس عائد کرنے سےحکومت کوزیادہ مالی فائدہ بھی نہیں ہوگا۔

خالد پرویز نے تاجروں سےاپیل کی کہ وہ دس دن کے لئے مال اٹھانا بند کردیں۔صرف وہ سامان خریدیں جسمیں 14 فیصد سیلز ٹیکس شامل نہ ہو۔

tax

STATIONARY ITEMS