Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی کا پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کے متعدد رہنما پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں، ذرائع
شائع 20 جولائ 2024 05:08pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے آئندہ چند روز میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس بلانےکا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کےمطابق پیپلز پارٹی کے اجلاس میں پارٹی کی مرکزی اورصوبائی قیادت شریکِ ہوگی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بیرون ملک سے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کے لئے مقرر

اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعت ن لیگ کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے رائےلی جائے گی اور پیپلز پارٹی رہنماوں کی رائے سے پابندی کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گی۔

ذرائع نے بتایا پیپلز پارٹی کے متعدد رہنما پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ جمعہ کو پی ٹی آئی پر پابندی اور سابق صدر و وزیراعظم اور ڈپٹی اسپیکر پر آرٹیکل 6 لاگو کرنے کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی ایوان صدر میں اہم بیٹھک ہوئی تھی جس میں دونوں جماعتوں کے درمیان پی ٹی آئی سے متعلق تمام فیصلے اتفاق رائے سے کرنے اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا، پیپلز پارٹی نے معاملہ اپنی سی ای سی میں رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔

Pakistan Politics

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

PTI Ban