اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسامہ بن لادن کےقریبی ساتھی امین الحق کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کر دیا گیا ، ملزم امین الحق کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ہے، اور تعلق القاعدہ سے ہے۔
ملزم امین الحق کو انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، سی ٹی ڈی نے سخت سیکورٹی ملزم کو عدالت پیش کیا ۔
دوران سماعت اے ٹی سی نےملزم کاتین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم امین الحق کو گزشتہ روز گجرات سے گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے۔
اطلاعات کے مطابق ملزم امین الحق افغانستان کا رہائشی اور تعلق القاعدہ سے ہے، جبکہ ملزم کا نام اقوام متحدہ عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔
امین الحق 1996 سے اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی اور کئی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔
Comments are closed on this story.