Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکر پہلی شادی ختم ہوئی ورنہ میرا حال بھی نور مقدم جیسا ہوتا، جگن کاظم

شادی کے بعد تقریباً ڈیرھ سال تک پہلے شوہر کا تشدد برداشت کیا، میزبان
شائع 20 جولائ 2024 04:56pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے اپنی پہلی شادی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ ایک فیشن میگزین کو انٹرویو میں جگن کاظم نے کہا کہ شکر ہے کہ میری پہلی شادی ختم ہوگئی ورنہ میرا حال بھی نور مقدم جیسا ہوتا۔

فیشن میگزین کے پوڈ کاسٹ میں جگن کاظم اپنی پہلی شادی کے خوفناک تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے نور مقدم کا کیس دیکھا تھا تو مجھے اپنا وقت یاد آگیا تھا، میرے پہلے سابق شوہر نے مجھے شادی کے تین ہفتے گزرنے کے بعد ہی تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا تھا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ جب میں 7 ماہ کی حاملہ تھی تو مجھے مار پیٹ کر، میرے کپڑے پھاڑ کر برہنہ کر کے مجھے گھر سے نکال دیا تھا۔ پڑوسیوں نے مجھ پر آخر چادر ڈالی۔

میزبان نے بتایا کہ انہوں نے شادی کے بعد تقریباً ڈیرھ سال تک پہلے شوہر کا تشدد برداشت کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ جب شوہر کے منہ سے گالی نکلے تو نظر کی شرم ختم ہوجاتی ہے اور اگر ایک بار ہاتھ اُٹھ گیا تو دوسری بار بھی اُٹھے گا۔

جگن کاظم نے کہا کہ انہوں نے پسند کی شادی کی تھی، یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی کہ خوش شکل انسان کی محبت میں گرفتار ہوگئی۔

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی میزبان نے کہا کہ مجھے اس بات کا افسوس نہیں ہے ورنہ میرے پاس آج حمزہ (ان کا بیٹا) نہ ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے پاس حمزہ ہے اور میں آج اس برے وقت سے نکل چکی ہوں۔

violence

Juggan Kazim

noor muqadam

first husband