Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں سب سے کم اور سب سے زیادہ بارش کے اعداد وشمار جاری

ماڑی پور میں 23 ملی میٹر، کورنگی پر 22 ملی میٹر بارش ہوئی، محکمہ موسمیات
شائع 20 جولائ 2024 04:48pm

محکمہ موسمیات نےکراچی میں بارش کےاعدادوشمارجاری کردیے۔ شہر میں سب سے زیادہ بارش ناظم آباد پاپوش کے اطراف پر ہوئی جبکہ ڈی ایچ اے فیز2 میں سب سے کم بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ناظم آباد پاپوش پر 37.2 ملی میٹر، ماڑی پور میں 23 ملی میٹر، کورنگی پر 22 ملی میٹر، کراچی: قائد آباد میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اورنگی ٹاؤن پر 4.5 ملی میٹر، ڈی ایچ اے فیز3.5 ملی میٹر اور سب سے کم ڈی ایچ اے فیز2 میں بارش ہوئی۔

karachi

Karachi Rain