Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

موجودہ شکل میں آئی پی پیز غیر پائیدار ہوتی جا رہی ہیں، سابق گورنر سندھ

بجلی کے چارجز صنعت اور گھرانوں دونوں کے لیے ناقابل برداشت ہو رہے ہیں، محمد زبیر
شائع 20 جولائ 2024 04:24pm

بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر لیگی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر بھی بول پڑے۔

آئی پی پیزکے معاملے پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ایکس پرپوسٹ کر ڈالی، لکھا موجودہ شکل میں آئی پی پیز غیر پائیدار ہوتی جا رہی ہیں، دوکھرب سے زائد کی صلاحیتی چارجز نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے چارجز صنعت اور گھرانوں دونوں کے لیے ناقابل برداشت ہوتےجارہے ہیں اور حکومت اس سے بے خبر دکھائی دے رہی ہے، صرف قیمتیں بڑھا کر عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے۔

electricity

Muhammad Zubair

electricity bill