Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

190 ملین پاؤنڈ کیس سماعت: عمران خان کو روزنامہ انگریزی اخبار فراہم کرنے کی درخواست دائر

اعظم خان، زبیدہ جلال اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیانات پر جرح مکمل کر لی گئی
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2024 11:45pm

احتساب عدالت اسلام آباد کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کی استغاثہ کے گواہان اعظم خان، زبیدہ جلال اورپرویزخٹک پرجرح مکمل کرلی ہے،عدالت نے مزید دو گواہان کو طلب کرلیا۔

جج محمد علی وڑائچ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی،سماعت کے دوران نیب کی جانب سے وکیل امجد پرویز اورڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفرعباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

ملزمان کی جانب سے چوہدری ظہیر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل آج عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں اعظم خان کا ریکارڈ بیان سامنے آگیا

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیر زبیدہ جلال اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیانات پر جرح مکمل کر لی گئی۔

پی پی اور ن لیگ دونوں فارم 47 کی پیداوار ہیں، عمران خان، مذاکرات کا امکان مسترد

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کو انگریزی روزنامہ اخبار فراہم کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید دو گواہان کو بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی۔

190 million pounds scandal

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Imran Khan Bushra Bibi

190 MILLLION POUND CASE