جدید ترین آئی ٹی پارک کی 70 فیصد لاگت جنوبی کوریا ادا کرے گا، وزیر اعظم
لاگت کا تخمینہ 25 ارب روپے ہے، جنوبی کوریا 7 کروڑ ڈالر لگائے گا، شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے پہلے جدید ترین آئی ٹی پارک کی تعمیر میں تعاون پر ہم جنوبی کوریا کی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
آئی ٹی پارک کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیرِاعظم نے کہا کہ آئی ٹی پارک کی تعمیر کی 70 فیصد لاگت جنوبی کوریا کی حکومت ادا کرے گی۔
سہولتوں کے اعتبار سے یہ ملک کا جدید ترین آئی ٹی پارک ہوگا۔ اس آئی ٹی پارک کی لاگت کا تخمینہ 25 ارب روپے ہے۔
وزیرِاعظم نے بتایا کہ جنوبی کوریاکی حکومت 7 کروڑ ڈالر خرچ کر رہی ہے۔ جنوبی کوریا نے انتہائی آسان شرائط پرقرضہ دیا ہے۔ 2022 میں منصوبے کا کنٹریکٹ جنوبی کوریا کی کمپنی کو دیا گیا تھا۔
PM VISITS IT PARK
THANKS SOUTH KOREA
70 PERCENT FROM SK
STATE OF THE ART
مقبول ترین
Comments are closed on this story.