Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈرامہ نورجہاں: قسط 16، پبلک سفیر کی واپسی پر ناراض

کمنٹس سیکشن میں اسے برا بھلا کہہ ڈالا
شائع 20 جولائ 2024 03:48pm

اے آر وائی سے ٹیلی کاسٹ ہونے والے ڈرامے ”نور جہاں“ کی کہانی ایک عورت کی گھر پر حکمرانی سے وابستہ ہے۔ اس کردار کو اداکارہ صبا حمید بخوبی نبھا رہی ہیں ،جس میں ان کے تمام بیٹے کٹھ پتلی ہیں اور اپنی بیویوں اور بچوں کے ساتھ انتہائی بدسلوکی کرتے ہیں۔

نور جہاں کو ایک مصروف خاتون دکھایاگیا ہےاور اب ا س کا منجھلابیٹا سفیر واپس آ گیا ہے۔ سفیر اپنے دوسرے دو بھائیوں کے مقابلے میں مختلف ہے۔ وہ نورجہاں کی طرح ہے اور کسی اور کی پرواہ نہیں کرتا ہے۔

شادی کی آفرز ملنے پرمجھ پر کیوں تنقید کی جارہی ہے؟ نشو بیگم کا مداحوں سے سوال

نئی قسط میں سفیر واپس گھر آگیا ہے، کیونکہ وہ اپنے پرتعیش طرز زندگی سے محروم تھا۔ اس نے اپنی بیوی ماہا کی بھی پرواہ نہیں کی اور اب وہ اپنی پہلی بیوی سنبل کو بھی ”قبول“ کرنے کو تیار ہے۔ جو غلام اور فرمانبردارہے اور یہی وہ طریقہ ہے، جس سے وہ اپنی حیثیت اور پیسہ واپس حاصل کرسکتا ہے۔ جبکہ اس کی دوسری بیوی نوکری کی تلاش میں ہے۔

صارفین سفیر سے نفرت کر رہے ہیں، جو بیک وقت ماہا اور سنبل دونوں کوآسانی سے استعمال کررہاہے۔ ملائشیا سے فرار ہونے کے بعد اس کی قمیض پر بھی کمنٹس کیےہیں۔

entertainment

lifestyle

Pakistani drama