Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

آزاد کشمیر حکومت نے سستی بجلی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کردیا

3 روپے فی یونٹ کا نرخ مقرر، واجبات 12 اقساط میں وصول کیے جائیں گے۔
شائع 20 جولائ 2024 03:37pm

آزاد کشمیر حکومت نے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کا وعدہ پورا کردیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبے پر بجلی کا ٹیرف 3 روپے فی یونٹ مقرر کرنے اور پچھلے بل 12 اقساط میں وصول کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کابینہ نے آزاد کشمیر کے عوام کو 3 روپے سستی بجلی کی فراہمی سے متعلق نوٹفکیشن کی توثیق کی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رواں ماہ کے بجلی کے بل نئے ٹیرف کے مطابق وصول کیے جائیں گے۔ عوامی ایکشن کمیٹی نے بجلی کا نرخ 3 روپے فی یونٹ مقرر کیے جانے تک بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

azad kashmir

Awami Action Committee

CHEAPES POWER

Rs 3 PER UNIT