Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارمان ملک کو طلاق دینے کے لیے تیار ہوں، پائل کا وی لاگ میں انکشاف

لوگوں کی نفرت دیکھنے کے بعد طلاق دینے کا فیصلہ کیا ہے
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2024 04:22pm

بگ باس او ٹی ٹی سے خارج ہونے کے بعد پائل نے ارمان ملک کو طلاق دینے کا فیصلہ کر لیا۔

پائل ملک نے اپنے تازہ ولاگ میں شیئرکیا کہ، اپنے خاندان کو ملنے والی نفرت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

ایشوریا سے طلاق، امیتابھ بچن نے زندگی میں بڑی تبدیلی کا اعتراف کرلیا

پائل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک یہ نفرت مجھ تک تھی تو ٹھیک تھا، مگر اب یہ نفرت میرے بچوں میں منتقل ہوتی جارہی ہے، جسے میں برداشت نہیں کر سکتی ہوں۔ پائل کا مزید کہنا تھا کہ ارمان ملک کریتیکا کے ساتھ رہ سکتا ہے، بچوں کی دیکھ بھال میں کروں گی۔ لوگ ہم سے خوش نہیں ہیں اس لیے بہتر ہے کہ ہم تینوں میں سے کوئی دو الگ ہوجائے۔ میں چلی جاتی ہوں، کیوں کہ وہ دونوں نہیں جانتے کہ باہر کی دنیا میں کیا ہورہا ہے، یہ صرف مجھے معلوم ہے کہ کیا ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی اتنی نفرت، گالیوں اور ٹرولنگ کا سامنا نہیں کیا ہے۔ بچوں کا خرچ کون اٹھائے گا۔ اس کے بارے میں پائل نے کہا کہ اس کا فیصلہ وہ اکیلے نہیں کرسکتی ہے اور بگ باس کے گھر سے نکلنے کے بعد ارمان اور کریتیکا سے بات کریں گی۔

یاد رہے کہ پائل، کریتیکا اور ارمان ملک اس وقت سوشل میڈیا پر مشہور ہوئے، جب ان تینوں نے ایک دوسرے کے ساتھ اپنے تعلقات کا انکشاف کیا تھا۔ پائل کی بہترین دوست کریتیکا کی شادی اس کے اپنے شوہر ارمان ملک سے ہوئی ہے جس کا اصل نام سندیپ ہے۔

Celebrities

Bollywood

lifestyle

Armaan malik

Big Boss OTT 3