پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور شہر میں جعلی دودھ کی ترسیل ناکام بنا دی
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور شہر میں جعلی دودھ کی ترسیل ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران 550 لٹر جعلی دودھ تلف کر دیا گیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق دیہاتی علاقے سے لاہور شہر میں دودھ نما جعلی محلول کی ترسیل ناکام دی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 550 لٹر جعلی دودھ تلف کرتے ہوئے 76 کلو پاؤڈر، چلر، کنڈینسر، ڈرم، سٹیل کین اور مشینیں بھی ضبط کر لیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق ویجیلینس سیل کی ریکی پر چک نمبر 45 میں واقع ملک یونٹ پر کارروائی کی گئی اور جعلسازی کے مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔
جعلی دودھ پاوڈر، پانی، ویجیٹیبل آئل اور کیمیکلز سے تیار کیا جا رہا تھا اور موقع پر لئے گئے ٹیسٹ میں یہ محلول فیل قرار دیا گیا۔ جعلی دودھ میں استعمال ہونے والے اجزا صحت کیلئے مضر ثابت ہوتے ہیں، یہ جعلی دودھ لاہور کی مختلف سوسائٹیز میں سپلائی کیا جانا تھا۔
Comments are closed on this story.