Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد خان نے بھارتی مداحوں سے معافی کیوں مانگی؟

وہ بالی ووڈ میں واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہیں
شائع 20 جولائ 2024 02:31pm

ویسے تو بالی وڈ میں کئی پاکستانی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں ،تاہم پاکستانی اداکار فواد خان کا شمار بھارت میں سب سے زیادہ پاکستان کے پسندیدہ اداکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ اپنی مشہور پاکستانی ٹی وی شوز اور فلموں کے علاوہ ، وہ کئی ہندی فلموں جیسے خوبصورت ، اے دل ہے مشکل ، اور کپور اینڈ سنز میں کام کرچکے ہیں۔

اب، ایک طویل انتظار کے بعد، اداکار بالی ووڈ میں زبردست واپسی کے لئے تیار ہیںَ انہوں نے اس طویل انتظار پر اپنے مداحوں سےمعافی مانگی ہے۔

ویب سیریز برزخ، روح کی داستان

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے بھارتی مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے فواد خان نے کہا کہ میں ہمیشہ ان مداحوں کا بہت شکر گزار رہا ہوں، جنہوں نے میرا انتظار کیا اور میں انہیں اتنا طویل انتظار کرنے پر معافی مانگتا ہوں۔ لیکن یہ میرے ہاتھ میں نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ، میں اس بات پرپختہ یقین رکھتا ہوں کہ ہر چیزاپنے وقت پرہوتی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بعض اوقات یہ دوری دل کو اور“پیارا“ بنادیتی ہے۔ لیکن اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ طویل عرصے تک دور رہنے کے ضمنی اثرات بھی ہوتے ہیں

بھارتی رپورٹس کے مطابق فواد خان تقریبا 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کی تیاری کر رہے ہیں، جس میں وہ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ کام کریں گے۔ اس کی ہدایتکاری آرتی باگڈی کریں گے ۔تاہم مارول سینیمیٹک یونیورس میں ابھی تک ان کے نئے پروجیکٹ کی تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے۔یہ فلم ایسٹ ووڈ اسٹوڈیوز کے پہلے بین الاقوامی تعاون سے پیش کی جائے گی۔

انڈین فلم میں فوادخان کی واپسی کی خبر سے ان کے بھارتی مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ بے صبری سے انہیں سنیما اسکرین پر دیکھنے کا انتظار کر رہے ہیں۔

india

Fawad Khan

lifestyle

Pakistani celebrity