Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

ملکی حالت کی ذمہ دار حکومت، فارم 45 سے آنے والے چچا بھتیجی کے دن گنے جاچکے، احمد خان بھچر

یہ لوگ بانی پی ٹی آئی سے ڈرے ہوئے ہیں، سب سے بڑی پارٹی پر پابندی کیسے لگائی جاسکتی ہے، پریس کانفرنس
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2024 02:43pm

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ آج ملک کے جو بھی حالات ہیں اُن کی ذمہ دار حکومت ہے۔ فارم 47 سے آنے والے چچا بھتیجی کے دن گنے جاچکے ہیں۔ مریم نواز کا کل کا بیان احمقانہ اور بزدلانہ ہے۔ انہیں بانی پی ٹی آئی سے خوف لاحق ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احمد خان بھچر نے کہا کہ کیا مریم نواز سمجھتی ہیں کہ ان کی حکومت عوامی ہے۔ آپ نےسپریم کورٹ پرحملہ کیا اور ججوں کو گالیاں دیں۔

پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم بہت جلد مہنگائی کے اشو پر عوام کو سڑکوں پر لے آئیں گے۔ کیا ملک کی سب سے بڑی جماعت پر پابندی لگائی جاسکتی ہے؟

جو لوگ حکومت میں ہیں اُنہیں اڈیالہ جیل میں بیٹھے ہوئے قیدی نمبر 804 کا خوف لاحق ہے۔ عوام جس کے حق میں رائے دے دیں وہی حکمرانی کا حقدار ہوتا ہے اور کوئی خطرہ لاحق ہو تو اُسی سے لاحق ہوتا ہے۔

ایک سوال پر احمد خان بھچر نے کہا کہ مسلط کی جانے والی حکومتیں زیادہ دیر ٹِک نہیں پاتیں۔ ہم بانی پی ٹی آئی کے لیے ہر جگہ باہر نکل رہے ہیں۔

احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد اور لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے جلسے کریں گے۔ اُن سے میری ملاقات ہوئی ہے۔ اُن کا کوئی ذاتی مفاد نہیں۔ وہ صرف ملک کی بات کرتے ہیں۔

AHMED KHAN BHUCHCHAR

IMRANOPHOBIA

DAYS ARE COUNTED