Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نائیجیریا نے فیس بک کمپنی میٹا پر بھاری جرمانہ عائد کردیا

میٹا پر لوکل کنزیومز، ڈیٹا پروٹیکشن اور پرائیوسی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے
شائع 20 جولائ 2024 02:21pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

نائیجیریا نے فیس بُک کی کمپنی میٹا پر ملک کے قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائیجیریا کے فیڈرل کامپیٹیشن اور کنزیومرز پروٹیکشن کمیشن کی جانب سے میٹا پر الزام عائد کیا گیا ہے۔

جبکہ نائیجیریا نے میٹا پلیٹ فارم پر 220 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا ہے، جو کہ پاکستانی 6 کروڑ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

جمعے کے روز ادارے کی جانب سے تحقیقات رپورٹ جاری کی گئی تھی، جس میں میٹا پر لوکل کنزیومز، ڈیٹا پروٹیکشن اور پرائیوسی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ادارے کا مزید بتانا تھا کہ میٹا نے نائیجیریا کے صارفین کے ڈیٹا کو ان کی رضامندی کے بغیر اپنے پلیٹ فارمز پر مختص کیا، صارفین پر استحصالی رازداری کی پالیسیوں کو مجبور کر کے اپنی مارکیٹ کے غلبہ کا غلط استعمال کیا، اور دیگر کے مقابلے نائجیرین باشندوں کے ساتھ امتیازی کیا، اسی طرح کے ضوابط کے ساتھ دائرہ اختیار۔

دوسری جانب میٹا کی جانب سے تاحال اس حوالے سے ردعمل نہیں دیا گیا ہے، کمیشن کے چیف ادامو عبداللہ کا بتانا تھان کہ گزشتہ 38 ماہ سے اس حوالے سے تحقیقات نائیجیریا کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن کی جا رہی تھی۔

فیس بک

Nigeria

meta