Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرِاعظم سے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما نائلہ کیانی کی ملاقات

نائلہ کیانی کی کارکردگی پاکستان کے لیے قابلِ فخر ہے، خواتین نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیںم شہباز شریف
شائع 20 جولائ 2024 01:54pm

ہفتے کو وزیرِاعظم سےعالمی شہرت یافتہ کوہ پیما نائلہ کیانی نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے نائلہ کیانی کودنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے پر مبارک باد دی۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کواتین ہر شعبے میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نائلہ کیانی کا بطور پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنا پاکستان کے لیے بہت بڑا اور انتہائی قابلِ فخر اعزاز ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں باصلاحیت خواتین کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

PM SHAHBAZ SHARIF

NAULA KIYANI

ADMIRED HER SERVICES