Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈیرہ اسماعیل خان میں پہلی مرتبہ خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات

ڈپٹی کمشنر کی تبدیلی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے
شائع 20 جولائ 2024 01:43pm
تصویرن بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویرن بذریعہ: انٹرنیٹ

ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز خاتون ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل ڈپٹی کمشنر منصور ارشد خٹک تعینات تھے، جنہیں عہدے سے ہٹا کر سارہ رحمان کو تعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع کی جانب سے بتانا تھا کہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے پی کے افسران کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔

جہاں ایڈیشنل چیف سیکریٹری سید امتیاز حسین شاہ، سیکریٹری شاہد اللہ خان سمیت کئی شخصیات شریک تھیں۔

Dera Ismail Khan

deputy commissioner

female