Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیف علی خان نے کرینہ کپور سے طلاق کا ذکر کیوں کیا

کرینہ کپور نے شوہر سے دلچسپ صورتحال پر جھگڑوں کا اعتراف کر لیا
شائع 20 جولائ 2024 12:55pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا پر جہاں آج کل معروف شخصیات کی طلاق سے متعلق خبریں وائرل ہیں وہیں اب کرینہ اور سیف کے درمیان تعلقات اور جھگڑوں سے متعلق بھی بھارتی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرینہ کپور کا ایک انٹرویو وائرل ہے، جس میں اداکارہ سے ان کے شوہر سیف علی خان نے طلاق سے متعلق بات چیت کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ شادی نے ان کی زندگی کافی حد تک تبدیل کردی ہے، جوڑا ایک دوسرے کے قدم سے قدم ملا کر چلتا ہے، ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھتا ہے۔

کرینہ کپور کا مزید کہنا تھا کہ اگر میں کبھی آگ بگولا ہوجاؤں تو سیف مجھے سمجھاتے ہیں۔

عیسائیوں کے جذبات مجروح کرنے پر کرینہ کپور مشکل میں پھنس گئیں

جبکہ ساتھ ہی کیرئیر اور ازدواجی زندگی ساتھ ساتھ نبھانے پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ سیف کئی مرتبہ صبح کے ساڑھے 4 بجے گھر آ رہے ہوتے ہیں، اور وہ اس وقت نیند پوری کر رہے ہوتے ہیں جب میں کام کے لیے گھر سے نکلتی ہوں۔

’بجرنگی بھائی جان 2‘ کرینہ کپور کی جگہ کس نے لی؟

وقت کا توازن رکھنا بے حد مشکل ہوجاتا ہے، ہمیں ایک ساتھ وقت بتانے کے لیے پہلے سے تاریخ طے کرتے ہیں۔

دوسری جانب کرینہ کپور اور سیف علی خان کے درمیان طلاق کو لے کر بھی دلچسپ بات ہوئی ہے، کرینہ بتاتی ہیں کہ ہم دونوں اے سی کے درجہ حرارت کو لے کر اکثر لڑتے ہیں۔

کرینہ کپور بننے جارہی ہیں ساس

کیونکہ کرینہ کپور کو اے سی کا درجہ حرارت 20 ڈگری چاہیے ہوتا ہے، تاہم سیف کو 16 ڈگری میں راحت ملتی ہے، یہی وجہ ہے کہ دونوں کے درمیان بحث بھی ہوجاتی ہے، تاہم معاملہ 19 ڈگری پر آ کر اختتام پزیر ہوتا ہے۔

اسی صورتحال کے دوران سیف کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے اے سی کے درجہ حرارت کے باعث لوگوں کی طلاقیں ہوجاتی ہیں۔

Kareena Kapoor

Divorce

BOLLYWOOD NEWS

Saif Ali Khan