Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

ٹاور گرنے سے بارکھان اور کوہلو بجلی گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل

متاثرہ ٹاور کی مرمت و تنصیب کا کام شروع ہوچکا ہے، ترجمان کیسکو
شائع 20 جولائ 2024 12:51pm

بلوچستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے ترجمان کیسکو کے مطابق گزشتہ روز شدید بارش کی وجہ سے رکھنی اور بارکھان کے درمیان 132kVکا ایک ٹاور گر گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹاور گرنے کی وجہ سے 132kV بارکھان اور کوہلو بجلی گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ٹاور کی مرمت کے سلسلے میں متعلقہ سائٹ پر سامان کی منتقلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

متاثرہ ٹاور کی مرمت و تنصیب کا کام شروع کیا جارہا ہے جسے اتوار کی رات تک کام مکمل کر کے بارکھان اور کوہلو گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

بلوچستان