Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

کے پی حکومت کی سرکاری رہائش گاہ کے کرایوں میں اضافے کی تفصیلات

پشاور، اسلام آباد اور ابیٹ آباد میں قائم سرکاری رہائش گاہ کے کمروں کے کرایوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا۔
شائع 20 جولائ 2024 12:07pm

خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور، اسلام آباد اور ابیٹ آباد میں قائم سرکاری رہائش گاہ کے کمروں کے کرایوں میں اضافہ کردیا، محکمہ انتظامی امور نے اعلامیہ جاری کردیا

اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے اسلام آباد، پشاور اور ابیٹ آباد میں قائم سرکاری رہائش گاہ کے کمروں کے کرایوں میں اضافہ کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد خیبرپختونخوا ہاؤس میں صوبے کے ملازمین کے لئے یومیہ کرایہ2200 سے بڑھا کر 4400 روپے کردیا گیا۔

علاوہ ازیں کے پی ہاؤس میں وفاقی وزراء، سینیٹرز، مشیروں، ایم این ایز کو یومیہ5800 روپے ادا کرنے ہونگے جو اس سے قبل 3700 روپے تھا۔

اعلامیہ کے مطابق شاہی مہمان خانہ پشاور کے کرائے بھی بڑھا دیئے گئے،شاہی مہمان خانے میں وی آئی پی کمرے کا کرایہ 2200 روپے سے بڑھ کر 4400 روپے ہو گیا جبکہ شاہی مہمان خانے میں عام کمرے کا کرایہ 2700 روپے سے بڑھ کر 3600 روپے ہو گیا۔

خیبرپختونخوا ہاؤس ایبٹ آباد میں یومیہ کرایہ 1800 سے بڑھا کر 3600 روپے کر دیا گیا۔