Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

79 فیصد پاکستانی 40 سال سے کم کے، ڈھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم

کنوارے بڑھ گئے، خواجہ سرا گھٹ گئے، 45 لاکھ گھرانے کرایہ دار، 45 لاکھ گھروں میں کچن نہیں،۔ سرکاری اعداد و شمار
شائع 20 جولائ 2024 12:06pm

پاکستان کی مجموعی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ 79 فیصد پاکستانی 40 سال سے کم عمر کے ہیں۔ 5 سے 16 سال تک کی عمر کے ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جا پارہے۔

حکومتِ پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2 کروڑ گھرانے لکڑی جلاکر جبکہ 14 لاکھ گھرانے گائے بھینس کے گوبر سے تیار کردہ اُپلے جلاکر کھانا پکاتے ہیں۔ صرف 8 فیصد پاکستانی شمسی وانائی سے استفادہ کر پاتے ہیں اور پینے کے صاف پانی کا حصول دشوار سے دشوار تر ہوتا جارہا ہے۔

آبادی سے معلق اعداد و شمار کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ خواجہ سراؤں کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے جبکہ غیر شادی شدہ افراد کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

2017 میں ملک بھر میں 21 ہزار 774 خواجہ سرا تھے جبکہ اب ان کی تعداد 20 ہزار 331 رہ گئی ہے۔ پنجاب میں خواجہ سراؤں کی تعداد بڑھی ہے۔ سب سے کم 270 کواجہ سرا اسلام آباد میں ہیں۔ 2017 میں ملک بھر میں 3 کروڑ 73 لاکھ کنوارے تھے جبکہ اب یہ تعداد سوا چار کروڑ ہے۔

اس وقت پاکستان کی 61 فیصد آبادی دیہات میں سکونت پذیر ہے۔ 3 کروڑ 83 لاکھ گھرانوں میں سے 85 لاکھ گھرانوں میں کچن نہیں۔ 66 لاکھ گھرانے مشترکہ کچن والے ہیں جبکہ 2 کروڑ 31 لاکھ گھرانے کچن استعمال کر رہے ہیں۔ ایک کروڑ 60 لاکھ گھرانے گیس پر کھانا پکاتے ہیں۔ 2 کروڑ سے زائد گھرانے لکڑی جلاتے ہیں جبکہ 14 لاکھ 84 ہزار گھرانے اُپلوں پر کھانا پکاتے ہیں۔ 45 لاکھ گھرانے کرائے کے مکانوں اور اپارٹمنٹس میں رہتے ہیں۔

population

UNMARRIED INCREASED

TRANS GENDERS ON DECLINE