Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکہ اور بیکنگ سوڈا چھوڑیں ایک اور آئٹم آزمائیں

اوون گلاس کی صفائی کے لیے سوڈا کرسٹل موثر ہے
اپ ڈیٹ 22 جولائ 2024 01:47pm

اوون کی صفائی ایک مشکل کام ہوسکتا ہے،خصوصا ایسی صورت میں جب آپ غلط مصنوعات کا استعمال کر رہی ہوں۔

گرچہ بیکنگ سوڈا اور سرکہ دو ایسی اشیاء ہیں ،جنہیں کچھ گھریلو آئٹمز کی صفائی کے لیے تجویز کیا جاتا ہے ، اسی طرح صفائی کے ماہرین اوون کی صفائی کے لیے بھی انہیں دو آئٹمز کو موثرقرار دیتے ہیں

اگر آپ آن لائن بھی اوون کی صفائی کے ہیکس تلاش کرتی ہیں، تو وہاں بھی بہت سارے ذرائع آپ کو بیکنگ سوڈا اور سرکہ سے بنے پیسٹ کے استعمال کا کہیں گے۔ لیکن یہ ہیسٹ ہوسکتا ہے کہ پورے اوون کی صفائی اچھے طریقے سے کردے ۔ تاہم جب گندے اوون گلاس کی صفائی کی بات آتی ہے تو یہ مرکب غیر موثر ہوتا ہے۔

خبردار: کھٹے کھٹے لیموں کے رس کو ان کھانوں کے ساتھ کبھی نہ کھائیں

ایسی صورت میں کیا کیا جائے۔ ایک اور قدرتی مصنوعات ایسی ہے، جو ان سے بہتر کام کرتی ہے اور وہ ہے سوڈا کرسٹل۔ سوڈا کرسٹل چکنائی کو تحلیل کرنے اور اوون کے گلاس پر لگے کسی اور چپکے ہوئے کھانوں کے ذرات کو دور کرنے کے لیے مددگار ہے۔

اوون کو استعمال کرنے سے پہلے اس کے گلاس پر سوڈا کرسٹل چھڑک دیں اور اسے کچھ دیر کے لیے اسی طرح رہنے دیں۔ اب اسے کسی صاف کپڑے یا تولیے سے پونچھ لیں۔ یہ عمل آپ کئی بار بھی دہرا سکتی ہیں اور نتیجے کے طور پر ایک چمکدار اوون گلاس حاصل کر سکتی ہیں۔

lifestyle

Hacks

cleaning