ٹی ٹی پی سربراہ کی خفیہ کال میں دہشتگردی کی ہدایات؛ آڈیو لیک کا فرانزک کروانے کا فیصلہ
اسلام آباد: کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود کی حالیہ خفیہ کال لیک کا فرانزک کروانے کے بعد نور ولی محسود کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ 19 جولائی کو نور ولی محسود کی خفیہ کال منظر عام پر آئی تھی، جس میں وہ احمد حسین عرف غٹ حاجی کو اسپتالوں، سرکاری املاک، اسکولوں کو دھماکے سے اُڑانے کی ہدایات دے رہا تھا۔ کال میں پولیس اور فوجیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کی بھی واضح ہدایات سنی جا سکتی ہیں۔
میڈیا پر خبر آنے کے بعد شدید عوامی رد عمل کے نتیجے میں خوارجی ٹولے نے خفیہ کال کو اے آئی جنریٹڈ قرار دے کر راہِ فرار کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام نے نور ولی محسود اور غٹ حاجی کی خفیہ آڈیو لیک کا آفیشل فارنزک کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کال کی فورنزک رپورٹ کے بعد نورولی اورغٹ حاجی کیخلاف ڈیرہ اسماعیل خان کے دیہی ہیلتھ سینٹرمیں معصوم بچوں اورعورتوں کوشہید کرنے پران خارجیوں کیخلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ افغانستان سے اِن خوارجیوں کوپاکستان کے حوالے کرنے کا فوری مطالبہ بھی کیا جائے گا۔
گجرات سے اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی امین الحق گرفتار
واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نور ولی محسود اور دو دیگر دہشتگردوں کی خفیہ آیڈیو لیک منظر عام پر آئی تھی۔ کال میں خوارج کی مکروہ حکمت عملی کو سمجھا جا سکتا ہے۔ اس کال سے بھی واضح ہوگیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔
Comments are closed on this story.