Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس پر دو حملوں میں مماثلت، 30 بور کا اسلحہ استعمال ہوا

12 جولائی کو ٖڈیفینس میں ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہوا، 19 جولائی کو اہلکار یوسف کو شہید کردیا گیا۔
شائع 20 جولائ 2024 11:30am

کراچی کے علاقے گلبرگ اور ڈیفنس سوسائٹی میں پولیس پرحملوں میں مماثلت سامنے آگئی۔ دونوں واقعات میں 30 بور والا اسلحہ استعمال کیا گیا۔

پولیس اہلکاروں پر دونوں حملے جمعہ کو ہوئے اور سرکاری اسلحہ بھی چھینا گیا۔ 12 جولائی کو ڈیفنس میں ہیڈ کانسٹیبل خالد زخمی ہوا جبکہ 19 جولائی کو یوسف کو شہید کردیا گیا تھا۔

عینی شاہدین کے بیانات سے بھی اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں واقعات میں غیر معمولی مماثلت ہے۔ 3 جون کو سہراب گوٹھ میں پولیس اہلکار پر حملہ کیا گیا جبکہ 7 جولائی کو کریم آباد میں ڈی ایس پی علی رضا کو شہید کردیا گیا۔

ATTACKS ON POLICE

30 BORE WEAPONS

DEFENCE AND FB AREA

ONE MARTYRED