Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پجاری نے مورتی توڑ کر مسلم نوجوانوں پر الزام عائد کردیا

بھارتی ریاست یو پی میں گھناؤنا واقعہ، تفتیش کے دوران بھانڈا پھوٹ گیا، پجاری کا اعترافِ جرم
شائع 20 جولائ 2024 11:17am

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں پولیس کی جانب سے تفتیش کے دوران مندر کے پجاری کی گھناؤنی حرکت کا بھانڈا پھوٹ گیا جس کے نتیجے میں مسلم کش فساد ٹل گیا۔ ضلع سدھارتھ نگر کے ایک مندر کے پُجاری نے دیوتا گنیش کی مورتی توڑ کر دو مسلم نوجوانوں پر الزام لگایا تھا۔

پجاری نے یہ حرکت اس لیے کہ کہ مسلم نوجوانوں سے اُس کا کوئی تنازع چل رہا تھا اور وہ اُنہی سزا دلوانا چاہتا تھا۔ اگر یہ ثابت ہو جاتا کہ مورتی مسلم نوجوانوں نے توڑی ہے تو علاقے میں مسلم کش فساد بھی برپا ہوسکتا تھا۔

پولیس کے بیان کے مطابق کرچ رام نے 16 جولائی کو رپورٹ درج کرائی تھی کہ دو مسلم نوجوانوں نے مندر میں گھس کر دیوتا گنیش کی مورتی توڑ دی۔ کرچ رام نے اس معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی بھرپور کوشش کی۔

مقامی پولیس نے جب سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی ٹیم کے ساتھ موقع کا معائنہ کیا تو حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔ جس وقت کرچ رام گنیش کی مورتی توڑ رہا تھا تب وہاں آٹھ سے دس سال کی عمر کے چند بچے کھیل رہے تھے۔ پولیس نے جب انہیں بلاکر پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ مورتی تو پجاری جی نے توڑی تھی۔

پولیس نے جب کرچ رام سے پوچھ گچھ کی تو اُس نے اعتراف کرلیا کہ گنیش کی مورتی اُسی نے توڑی تھی تاکہ مسلم نوجوان پھنس جائیں اور اُنہیں جیل کا منہ دیکھنا پڑے۔

Uttar Pradesh

inquiry

CONFESSION

PUJARI VANDALIZED IDOL

MUSLIM YOUTH BLAMED