Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بابا محمد یحیی خان کا سموسہ پر دلچسپ تبصرہ

سموسہ ایک شیطانی تعویذ ہے، نئی نسل کے پسندیدہ بابا کا دعوی
شائع 20 جولائ 2024 11:10am

1936 میں ہندوستان میں پیدا ہونے والےبابا محمد یحیی خان ایک مصنف درویش اور صوفی ہیں ، جنہوں نےبرصغیر کے بڑے بڑے ادیبوں اور شاعروں کےساتھ وقت گذارا ہے ، جن میں اشفاق احمد اور سعادت حسین منٹو بھی شامل ہیں۔

بابا محمد یحیی خان اپنی زندگی میں کئی بین االاقوامی فلموں اور اسٹیج پر پرفارم کرچکےہیں ، جہاں انہوں نے صوفیائے اکرام کے کردار ادا کیے۔

1936 میں ہندوستان میں پیدا ہونے والےبابا محمد یحیی خان ایک مصنف درویش اور صوفی ہیں ، جنہوں نےبرصغیر کے بڑے بڑے ادیبوں اور شاعروں کےساتھ وقت گذارا ہے ، جن میں اشفاق احمد اور سعادت حسین منٹو بھی شامل ہیں۔

سرفراز احمد کی یوم عاشور پر پڑھی گئی ’منقبت‘ لوگوں کے دلوں کو چھو گئی

بابا محمد یحیی خان آج کی نسل میں اپنی دانشمندانہ گفتگو اور ٹک ٹاک اور ریلز پر ویڈیو ٹرینڈز کی وجہ سے بھی مشہور ہیں اور دنیا بھر میں متعدد پروڈکشنز میں پرفارم کر چکے ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں وصی شاہ کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں کھانے میں سموسے پسند ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ سموسے ایک شیطانی تعویذ ہے۔ وہ اچھے نہیں ہوتے ہیں۔ اور اسے پسند نہ کرنے کی انہوں نے ایک نئی منطق بیان کی۔

بابا یحیی خان کے مطابق مثلث کو برائی سے تعبیر کیا جاتا ہے اور مثلث شکل کی ہر چیز بری اور غلط ہوتی ہے۔ ان کے مطابق عدد، ہندسے، شکلیں اور علامتیں برائی کا پتہ دے سکتی ہیں۔ اس لیے انہیں سموسے پسند نہٰیں ہیں۔

جب ان سے ہریسہ کے بارے میں پوچھا گیا تو اںہوں نے جواب دیا کہ وہ ہریسہ شوق سے کھاتے ہیں۔ بقول ان کہ ہریسہ ایک مقوی، لذیذ اور صحت بخش غذاہے، جو چھوٹا، بڑا ،بزرگ ہرکوئی شوق سے کھاسکتا ہے ۔ بابا کا کہنا تھاکہ میں زیادہ تر دبئی کاسفر کرتا ہوں اور وہاں میری پسندیدہ ڈش ہریسہ کھاتا ہوں۔

Celebrities

entertainment

lifestyle