Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک اداکار اپنی اہلیہ کو دھوکا دے رہے تھے، امیتابھ بچن کی پریشانی کے بعد ویڈیو گرافر کا بڑا انکشاف

حال ہی میں امیتابھ بچن کی جانب سے پوسٹ کیا گیا تھا، جس کے بعد سے بچن فیملی سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے
شائع 20 جولائ 2024 10:50am
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا/ انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا/ انٹرنیٹ

ابھیشیک بچن کے بعد جہاں امیتابھ بچن کا پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل تھا، وہیں اب بالی وُڈ کے ویڈنگ فلم میکر کی جانب سے بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلم میکر جو کہ کئی بالی وُڈ اداکاروں کی شادیوں کی ویڈیو گرافنگ کر چکے ہیں اب ویڈنگ فلم میکر وشال پنجابی کی جانب سے ایک ’بڑے‘ اداکار سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے وشال کے انٹرویو اور انکشاف کو ابھیشیک بچن سے جوڑا جا رہا ہے، وشال پنجابی سے حالیہ انٹرویو میں پوچھا گیا تھا اب تک آپ نے جتنی بھی شادیوں کی ویڈیوز بنائی ہیں کیا کسی کی طلاق بھی ہوئی ہے؟

اس پر وشال کی جانب سے انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک بڑے اداکار نے اپنی اہلیہ کو دھوکا دیا ہے، اور چیٹنگ کی ہے، جس کے بعد اداکار نے اپنی ہی شادی کی فلم کو دیکھنے سے انکار کردیا ہے۔

اننت امبانی کی شادی میں ایشوریا اور سلمان کی ایک ساتھ تصویر کی حقیقت سامنے آگئی

واضح رہے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے دونوں ہی ان دنوں بھارتی میڈیا پر طلاق سے متعلق چرچا میں ہیں، جبکہ اننت امبانی کی شادی میں بھی ایشوریا اور ابھیشیک دونوں علیحدہ علیحدہ شرکت کے لیے آئے تھے۔

نند اور بھابھی کی لڑائی، اننت امبانی کی شادی کے موقع پر ایشوریا اور بچن فیملی زیر بحث کیوں

جس پر قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں، اس سے قبل شویتا بچن کی سالگرہ میں بھی ابھیشیک اور ایشوریا دونوں ہی غیر حاضر تھے، جس پر ایشوریا اور سسرالیوں کے درمیان دوریاں ہونے کی خبر بھی سامنے آئی تھی۔

Divorce

Amitabh Bachchan

Abhishek Bachchan

Aishwarya Rai Bachchan

BOLLYWOOD NEWS

video grapher