Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بارش کے موسم میں تیز اورچٹ پٹی ہری مرچوں کا لطف اٹھائیں

بارش کا مزہ انہیں کھائے بغیر ادھورا رہتا ہے
شائع 20 جولائ 2024 10:58am

برسات کی رم جھم ہو اور سموسے اور پکوڑوں کا لطف نہ اٹھایا جائے، یہ ممکن نہیں ہے۔

برسات کا موسم آتے ہی گھروں سے مختلف پکوانوں کے بننے کی خوشبو آنے لگتی ہے، یا پھر حلوائی کی دوکان پر ہونے والا رش اس بات کا ثبوت ہے کہ ایشیاء میں بارش کی بوندوں کے ساتھ ہی انہیں کھانے کی اشتہا بڑھ جاتی ہے۔

آج اسی موسم کی مناسبت سے مزیدارہری مرچوں کی ترکیب پیش خدمت ہے۔ اسے کھائیں اور بارش کے موسم سے لطف اندوز ہوں۔

سیخ کباب ریسیپی

اجزاء

  • بڑی ہری مرچیں، آٹھ سے دس عدد
  • بیسن، چار کھانے کے چمچ
  • امچور، آدھا چائے کا چمچ
  • پسا ہوا سفید زیرہ، آدھا کھانے کا چمچ
  • لال مرچ پسی ہوئی، آدھا چائے کا چمچ
  • نمک، حسب ذائقہ
  • لہسن پسا ہوا، ایک چوتھائی چمچ
  • گرم مصالحہ، آدھا چائے کا چمچ
  • اجوائن، آدھا چائے کا چمچ
  • کٹی ہوئی لال مرچ، آدھا چائے کا چمچ
  • پسی ہوئی کالی مرچ، آدھا چائے کا چمچ
  • کھانے کا سوڈا، تھوڑا سا کوکنگ آئل، تلنے کے لیے

ترکیب

سب سے پہلے مرچوں کو دھو کر انہیں درمیان سے چیرا لگا دیں ایک پیالے میں بیسن ڈال کر اس کے اندر پسی ہوئی لال مرچ، سفید زیرہ، امچور، گرم مصالحہ ، اجوائن بھی شامل کردیں اور تھوڑا پانی ڈال کر اس کا گاڑھا پیسٹ بنالیں اور چھوٹی چمچ کی مدد سے اس مکسچر کو چیری ہوئی مرچوں کے اندر بھر دیں۔ اور اسے فریج میں آدھے گھنٹۓ کے لیے رکھ دیں۔

اب ایک الگ پیالے میں بیسن ، کٹی ہوئی لال مرچ، لہسن، پسی ہوئی کالی مرچ، چٹکی بھر کھانے کا سوڈا ملا لیں اور تھوڑا تھوڑا پانی ڈالتے ہوئے ایک گاڑھا آمیزہ تیار کرلیں۔ اس آمیزے کو بھی تھوڑی دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

ایک کڑاہی میں تیل کاگرم کر لیں اور آمیزے میں مرچوں کو ڈبو ڈبو کر ایک ایک کرکے تلتی جائیں۔ آنچ درمیانی ہونی چاہیے۔ مرچوں کو سنہرا ہونے پر ایک ڈش میں نکال لیں اور گرما گرم املی کی چٹنی یا کیچپ کے ساتھ نوش فرمائیں۔

دسترخوان

Women

lifestyle

receipe