Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین میں سیلابی ریلے کے باعث پل ٹوٹنے سے 11 افراد ہلاک، 30 لاپتا

دریا سے 5 گاڑیاں نکال لی ہیں جبکہ دیگر 20 گاڑیوں کی تلاش جاری ہے، حکام
شائع 20 جولائ 2024 10:08am

چین کے صوبے شانشی میں دریائے ہان میں سیلابی صورتحال کے باعث پل ٹوٹنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

چینی میڈیا کے مطابق شانسی میں شدید بارش سے دریائے ہان میں سیلابی صورتحال خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ میڈیا کے مطابق ہائی وے پل رات کے اوقات میں گرا، امدادی کام جاری ہے اور اب تک دریا سے پانچ گاڑیاں نکال لی جاچکی ہیں۔

حکام کے مطابق 20 گاڑیاں اور 30 افراد تاحال لاپتا ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔ چین کے مشرق اور جنوب حصوں میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں کیونکہ شمال کا بیشتر حصہ پے در پے گرمی کی لہروں میں تھا۔

china

death casualties