Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچے کے ڈائپر بیگ میں کون کون سی چیزیں رکھنا ضروری ہے؟

نئے نئے بننے والے والدین ہماری رہنمائی سے ضرور فائدہ اٹھائیں
شائع 20 جولائ 2024 09:44am

چھوٹے بچوں کے ساتھ سفر کرنا ایک مشکل مرحلہ ہوتاہے ،خواہ وہ سفر چھوٹا ہو یا بڑا ، خصوصا نئے نئے بننے والے والدین اس بارے میں الجھن کا شکار ہوتے ہیں کہ بچے کے لیے تیار کیے جانے والے بیگ میں کون کون سی چیزیں رکھنی چاہیے۔ ان کی رہنمائی کے لیے اج ہم آپ کو بتائیں گے کہ بچوں کے ڈائپر بیگ میں کن اشیاء کو رکھنا نہیں بھولنا چاہیے۔

ڈاہپر بیگ کی تیاری کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کہاں اور کتنی دیر کے لیے جارہی ہیں؟ آپ جہاں جا رہی ہیں ،وہاں کا موسم کیسا ہے؟ تاہم ہر صورت میں کچھ چیزوں کو بیگ میں ساتھ رکھیں، جن کی دوران سفر ضرورت پڑ سکتی ہے۔

وہ خاندانی مسائل جن پر بچوں کی موجودگی پر بحث کرنے سے گریز کریں

سینیٹائزر

بچے بہت نازک ہوتے ہیں۔انہیں فورا جراثیم لگ جاتے ہیں ۔اس لیے اپنے ساتھ سینیٹائزر ضرور رکھیں۔ کیونکہ ہوسکتا ہے آپ جہاں جارہے ہوں، وہاں ہاتھ دھونے کی سہولت نہ ملے۔اس لیے اپنے ہاتھوں کو بیکٹریا اور جراثیم سے محفوظ رکھنے کے لیے ہینڈ سینیٹائزر بیگ میں رکھیں۔

ٹشوز

بچے کے ہاتھ اور چہرے کو صاف کرنے کے لیےکچھ ٹشوز یا رومال بھی رکھے جائیں۔

ڈائپرز

کچھ اضافی ڈائپرز بھی ساتھ رکھے جائیں،کیونکہ بعض اوقات بچے کا ڈائپر بار بار تبدیل کرنا پڑتا ہے۔اور آپ کو اس کا اندازہ بھی نہیں ہوتا ہے۔

ویٹ وائپرز

بچے کے ڈائپرز کو تبدیل کرنے سے پہلے کی صفائی کے لیے ویٹ ڈائپرز رکھیں۔

بچے کے کھانے پینے کی اشیاء

اگر آپ کے بچے نے ہلکی خوراک لینا شروع کردی ہے تو اپنے ساتھ اس کی لی جانے والی خوراک جیسے خشک دودھ، سیریلیک رکھیں اور پانی اور پانی کی بوتل رکھنا نہ بھولیں۔

کھلونے

چھوٹھ بچے اکثرسفر میں بیزار ہوجاتے ہیں اور رونا شروع کر دیتے ہیں، انہیں بہلانے کے لیے ان کے ایک دو پسندیدہ کھلونے بیگ میں رکھیں، تاکہ بچے کو بہلانا آسان رہےاور سفر آرام سے کٹ جائے۔

اینٹی ریش کریم

بچے کو ریشز کی تکلیف سے بچانے کے لیے اپنے ساتھ اینٹی ریش کریم بھی رکھنی چاہیے۔

ان تمام باتوں پر عمل کر کے آپ کا وہ سفر، جو آپ کے اور آپ کے بچے کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا تھا ، آرام سے کٹ جائے گا۔ اور آپ بغیر کسی مشکل کے اپنی منزل تک آرام سے پہنچ جائیں گی۔

Women

children

Parents

lifestyle