Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی سربراہ شیلا جیکسن چل بسیں

لبلبے کے کینسر میں مبتلا شیلا بہبودِ عامہ کے لیے متحرک رہتی تھیں، ستمبر 2022 میں ہلالِ پاکستان کا اعزاز دیا گیا۔
شائع 20 جولائ 2024 09:29am

امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی چل بسیں۔

74 سالہ شیلا جیکسن کینسر میں مبتلا تھیں۔ شیلا جیکسن کو حکومتِ پاکستان نے 2022 میں ہلالِ پاکستان کے اعزاز سے نوازا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق شیلا جیکسن میں لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والی شیلا جیکسن کا شمار سب سے طویل مدت تک کانگریس کی رکن رہنے والی ڈیموکریٹس میں ہوتا ہے۔

شیلا جیکسن نے 1994میں سیاسی کریئر کا آغاز کیا اور پہلے ہی پرائمری الیکشن میں چار بار فاتح رہنے والے ڈیموکریٹ کریگ واشنگٹن کو شکست دی۔

حکومتِ پاکستان نے پاکستان اور اہلِ پاکستان کے لیے شاندار خدمات پر شیلا جیکسن کو ستمبر 2022 میں ہلالِ پاکستان کا اعزاز دیا۔

شیلا جیکسن اجتماعات میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیتی تھیں۔ وہ ہیوسٹن میں اپنے حلقے کے لیے وفاقی فنڈز کے لیے بھرپور جدوجہد کرنے کے حوالے سے بھی معروف تھیں۔

شیلا جیکسن نے 2009 میں شہر میں روشنیوں کا نظام بہتر بنانے کے لیے حکومت سے ایک ارب ڈالر کی گرانٹ منظور کروائی تھی۔

SHIELA JACKSON

PAKISTAN CAUCUS

SUFFERED FROM CANCER

HILAL e PAKISTAN