Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

ہلدی والی چائے: ایک سکوں بخش درد کشا مشروب

اس کی طاقتور طبی خصوصیات سوزش اور جوڑوں کے درد میں آرام دیتی ہیں
شائع 20 جولائ 2024 09:00am

ہلدی ہمارے کچن کا ایک اہم جز ہے اور زمانہ قدیم سے اپنی ادویاتی خصوصیات کی وجہ سے گھریلو نسخوں کے طور پر استعمال ہوتا چلا آرہا ہے۔اسے بہت سی اشکال میں استعمال کیا جاتا ہے، مثلا چوٹ کی صورت میں اسکا لیپ متاثرہ حسے پر لگایا جاتا ہے اور اسی طرح اندرونی چوٹ کی صورت میں ہلدی ملا دودھ بھی اکسیر ہے۔ لیکن اسکی ایک اوراہم شکل ہلدی والی چائے ہے

یہ گرم اور سکون بخش مشروب نہ صرف اپنے ذائقے میں لاجواب ہے ، بلکہ اس کے اندر طاقتور طبی خصوصیات پائی جاتی ہیں، جو سوزش اور جوڑوں کے درد میں آرام دیتی ہیں۔

پیتل کے برتن میں چائے پکائیں، ذائقہ اور صحت دونوں پائیں

ایک مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ ہلدی چند ایلوپیتھک ادویات کی طرح ہی اینٹی سوزش اثرات رکھتی ہے، لیکن اس کے کوئی ضمنی اثرات نہیں ہوتے ہیں۔

اسی طرح ہلدی جوڑوں میں ہونے والی سوجن اور درد کی تکلیف کو کم کرنے کا ایک بہترین قدرتی علاج ہے، اگر اسے روزانی کی بنیاد پر استعمال کیا جائے۔

سوجن اور درد کم کرنے کی وجہ سے، ہلدی والی چائے چلنے پھرنے اور روزانہ کی سرگرمیوں کی انجام دہی کو آسان بناتی ہے۔

ہلدی والی چائے کیسے بنائی جائے؟

ہلدی والی چائے کوبنانے کا طریقہ انتہائی اسان ہے ۔اس کے لیے آپ کو ان اجزاء کی ضرورت ہوگی۔

اجزاء

  • ایک کپ پانی
  • 1/2 چائے کا چمچ پسی ہوئی ہلدی
  • ایک چٹکی پسی ہوئی کالی مرچ
  • شہد یا لیموں حسب ذائقہ (یہ آپشنل ہے)

ترکیب

ایک برتن میں پانی کو گرم کر لیں۔

اب اس میں پسی ہوئی ہلدی شامل کردیں۔

اب آنچ کو کم کر کے اسے 10منٹ تک پکنے دیں۔

ایک کپ میں چائے کو چھان لیں۔

اس میں ایک چٹکی پسی ہوئی کالی مرچ اور شہد یا لیموں کارس شامل کردیں

اچھی طرح ملاکر اس سے انجوائے کریں۔

ہلدی ملے دودھ میںاگر ایک ادررک کا ثھوٹا ٹکڑا بھی ڈال دیا جائے تو اس کی افادیت اور بڑھ جاتی ہے

خیال رہے کہ ہلدی کی چائے بنانے کے لیے اعلی معیار کی ہلدی کا انتخاب کیا جائے۔

اگر آپ اسکے پورے فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسے روزانہ پیا جائے۔ ایک یا دو کپ چائے مفید اثرات چھوڑتی ہے۔

دسترخوان

Women

lifestyle

kitchen hacks