روسی عدالت نے امریکی صحافی کو جاسوسی کے جرم میں 16 سال قید کی سزا سنادی
گرشکووِچ کا تعلق وال اسٹریٹ جرنل سے ہے، روسی فوج کے اسلحہ خانے کی ٹوہ لینے کا الزام تھا۔
روس کی ایک عدالت نے امریکی صحافی ایوان گرشکووِچ کو جاسوسی کے جرم میں 16 سال قید کی سزا سُنادی ہے۔ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد روس میں کسی امریکی صحافی کو جاسوسی کے الزام میں پہلی بار سناگئی گئی ہے۔
ایوان گرشکووِچ معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے لیے کام کرتا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل نے اس مقدمے اور سزا کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی عدالت نے بلا جواز سزا سنائی ہے کیونکہ ایوان گرشکووِچ معمول کے مطابق کام کر رہا تھا۔
امریکی صحافی پر امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے لیے کام کرنے کا الزام تھا۔ حکام نے بتایا تھا کہ وہ یوکرین کی جنگ میں روسی فون کے لیے ٹینک تیار کرنے والے ادارے کے بارے میں خفیہ معلومات جمع کررہا تھا۔
US MEDIAMAN
RUSSIAN COURT
ESPIONAGE CHARGES
مقبول ترین
Comments are closed on this story.