Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

جادو ٹونے کے دوران کشتی میں آگ لگنے سے 40 تارکین وطن جاں بحق

جنوبی امریکا کے ملک ہیٹی کے کوسٹ گارڈز نے بروقت کارروائی کرکے 41 افراد کو بچالیا۔
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2024 09:09am

ہیٹی سے ٹرکس اور کایکوس جزائر جانے والی ایک کشتی میں آتشزدگی سے 40 تارکینِ وطن جاں بحق ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کشتی میں 80 سے زیادہ افراد سوار تھے۔ کشتی میں آگ اس وقت لگی جب اس میں سوار ایک عامل نے تمام مسافروں کے سفر کو خیریت کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے جادو ٹونے کا عمل شروع کیا۔ اس عمل کے دوران لکڑیاں جلاکر اُن پر جڑی بوٹیاں پھینکی گئیں تو اچانک دھماکا سا ہوا اور پوری کشتی نے آگ پکڑلی۔

بیان کے مطابق ہیٹی کے کوسٹ گارڈ نے 41 افراد کو بچا لیا۔ ادھر آئی او ایم کے سربراہ اس المناک واقعے کی ذمہ داری ہیٹی کے سیکیورٹی حکام پر عائد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیٹی کی سماجی معاشی صورتحال مشکل میں ہے جس کی وجہ سے لوگ انتہائی قدم اٹھانے پرمجبور ہورہے ہیں۔

Immigration

Drowned in sea

VOOODDOO RITUAL