Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس کے کتے نے عورت کو بچاکر قاتل کو گرفتار کرادیا

ایک شخص نے شک کی بنیاد پر کسی کو قتل کیا تھا اور اب بیوی کو بھی ٹھکانے لگانا چاہتا تھا کہ پولیس پہنچ گئی۔
شائع 20 جولائ 2024 08:29am

پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے ایک خاتون کی جان بچالی اور قاتل کو گرفتار کرادیا۔ یہ واقعہ بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کا ہے۔ ٹُنگا ٹو نامی کتے نے طوفانی بارش کے دوران کم و بیش آٹھ کلومیٹر کا فاصلہ دوڑتے ہوئے طے کیا اور پولیس کو ایک شخص کے قاتل تک پہنچادیا۔

تعلقہ سانتھبینور میں پولیس کو دو دن قبل ایک لاش ملی تھی۔ یہ لاش 33 سالہ سنتوش کی تھی۔ ایس پی اُوما نے پولیس کے تربیت یافتہ کتے، اُس کے ہینڈلر شفیع اور چار پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی کہ کسی بھی طور قاتل کو ڈھونڈ نکالیں۔

ٹُنگا ٹو کو سنتوش کے کپڑے اور جوتے سُنگھائے گئے۔ ساری چیزیں سُونگھنے کے بعد کتے نے سمعت کا تعین کرکے دوڑنا شروع کیا۔ آٹھ کلومیٹر دوڑنے کے بعد ایک مکان کے سامنے کتا رک گیا۔

مکان سے چیخنے چلانے کی آوازیں آرہی تھیں۔ جب پولیس نے مکان کا دروازہ کُھلوایا تو دیکھا کہ ایک شخص کسی عورت پر بُری طرح تشدد کر رہا ہے۔ یہ شخص رنگا سوامی تھا اور اپنی بیوی روپا سے مار پیٹ کر رہا تھا۔

رنگا سوامی کو شک تھا کہ اس کی بیوی کے سنتوش سے ناجائز تعلقات ہیں۔ پہلے اُس نے سنتوش کو قتل کیا اور اب بیوی کو بھی قتل کرنے کے درپے تھا۔ کتے کی مدد سے بیوی کے بروقت پہنچنے پر روپا کی جان بچ گئی اور سنتوش کا قاتل رنگا سوامی بھی پولیس کے ہاتھ لگ گیا۔ کرناٹک پولیس نے ٹُنگا ٹو کے لیے خصوصی انعام اور سند کا اعلان کیا ہے۔

KARnATAK

POLICE DOG

MURDERER NABBED