ویب سیریز برزخ، روح کی داستان
اداکار فواد خان اور صنم سعید کی جوڑی پاکستان اور بھارت کے ڈرامہ شائقین کا دل جیتنے کیلئے تیار، طویل انتظار کے بعد ویب سیریز ’برزخ‘ کی پہلی قسط جاری کردی گئی۔
برزخ کی پہلی قسط کو بھارتی یوٹیوب چینل زندگی اور اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر ریلیز کیا گیا اس سریز کے ذریعے کے ذریعے فواد خان اور صنم سعید کی بھارت میں بھی واپسی ہوئی ہے۔
ہدایت کار عاصم عباسی کی لکھی اور بنائی گئی ویب سیریز کو بھارتی پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے اور اسے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے لیے ہی بنایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اس سریز کیلئے ذریعے تقریبا 12 سال بعد صنم سعید اور فواد خان کی ایک ساتھ اسکرین پر واپسی ہوئی ہے، اس سے قبل دونوں نے ایک ساتھ زندگی گلزار ہے میں کام کیا تھا۔
سیریز میں فواد ( شہریار ) اور صنم سعید (شہریذاد) دونوں نے سوتیلے بہن اور بھائی کا کردار ادا کیا ہے، دونوں ایک ہی والد مگر الگ الگ ماؤں کے بچے بنے ہیں۔
برزخ کی کہانی ایک 76 سالہ شخص کی 60 سال پرانی محبت مہتاب کے گرد گھومتی ہے، کہانی میں اس کی دوسری شادی اور اس کے خاندان کو شادی کی تقریب میں مدعو کیے جانے سمیت خاندان کے اندر ہونے والے مسائل شامل کئے گئے ہیں ۔
ویب سیریز کی پہلی قسط 53 منٹ پر مشتمل ہے اور اسے چند ہی گھنٹوں میں یوٹیوب پر ہزاروں بار دیکھا گیا اور شائقین نے سیریز کے آغاز کی تعریفیں کیں۔
سیریز کی عکس بندی پاکستان کے مقبول سیاحتی مقام ہنزہ اور اور کراچی شہر میں کی گئی ہے۔ اس کی کاسٹ میں فواد خان اور صنم سعید کے علاوہ ایمان سلیمان، فائزہ گیلانی، خوشحال خان، سلمان شاہد، انیقا ذوالفقار علی اور فرانکو گوئسٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔
سیریز کی نئی قسط ہر منگل اور جمعہ کو رات 8 بجے ریلیز کی جائیں گی، ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ویب سیریز کتنی اقساط پر مبنی ہوگی۔
Comments are closed on this story.