Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

کراچی : بیوٹی پارلر میں خاتون ڈی سی پر فائرنگ، جھگڑے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی

بیوٹی پارلر کے مالک بلال صدیقی کی جانب سے فائرنگ کی گئی، ملزم جمعہ کو عدالتی پیشی کے بعد فرار ہوگیا
شائع 20 جولائ 2024 12:42am

کراچی میں ڈیفنس بدر کمرشل کے بیوٹی پارلر میں خاتون ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) پر فائرنگ کرنے والا ملزم پولیس حراست سے فرار ہوگیا، ملزم بلال صدیقی کو عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل کیا جارہا تھا، فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا تھا۔ بیوٹی پارلر کے اندر خاتون افسر اور اسٹاف کے درمیان جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

محکمہ ریونیو میں تعینات خاتون ڈپٹی کمشنر سنیا شیخ اور بیوٹی پارلر کے عملے میں بالوں کے رنگ کی پیکنگ نہ دکھانے پر جھگڑا ہوا۔ اس دوران بیوٹی پارلر کے مالک بلال صدیقی کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ 3 روز قبل پیش آیا تھا، سنیا شیخ، بیوٹی پارلر میں بالوں کو رنگ کروانے آئی تھیں، واقعے کا مقدمہ سنیا شیخ کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کر کے بیوٹی پارلر کے مالک بلال صدیقی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مقدمے کے متن میں بتایا گیا اسٹاف سے کہا گیا تھا کہ جو کلر آپ بالوں کو کر رہے ہیں اس کی پیکنگ دکھائیں، بالوں کے کلر کی پیکنگ نہ دکھانے پر تلخ کلامی ہوئی تھی جبکہ محکمہ ریوینیو میں تعینات خاتون ڈی سی پر فائرنگ کرنے والا ملزم جمعہ کو پولیس کی حراست سے اس وقت فرار ہوا جب اسے عدالت سے پیشی کے بعد جیل منتقل کیا جارہا تھا۔

ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جارہی ہے ملزم کی گرفتاری کیلیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

karachi

Crime

Karachi Police