Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلوبل ٹی 20 لیگ: بڑے کھلاڑیوں کو این او سی جاری نہ کرنے کی تصدیق

فیصلہ مصروف سیزن اور کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو مدنظر رکھ کر کیا گیا، پی سی بی
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2024 10:04am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کینیڈا کی گلوبل ٹی 20 کیلئے بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو این او سی جاری نہ کرنے کی تصدیق کر دی

واضح رہے کہ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی کےلیے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا اب باقاعدہ اس کی تصدیق کردی گئی ہے۔

گلوبل ٹی 20 لیگ کیلئے پاکستان کے بڑے کھلاڑیوں کو این او سی نہ ملنے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ کے غیر معمولی مصروف سیزن اور کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی تینوں فارمیٹ کے کھلاڑی ہیں۔ پاکستان ٹیم کو ان کی خدمات درکار ہوں گی۔ پی سی بی چاہتا ہے کہ یہ تینوں کرکٹرز سیزن کے آغاز میں مکمل طور پر فٹ ہوں۔

پی سی بی بورڈ نے افتخار احمد، محمد عامر، آصف علی اور محمد نواز کو این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کر دیا۔

NOC

Pakistani Players

global t20 league