Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کی شوہر کے ساتھ صلح کی خبروں کی تردید

بچوں کو عدالت کا چکر نہیں لگوانا چاہتی، اینکر پرسن
شائع 19 جولائ 2024 10:36pm
تصویر فیسبک
تصویر فیسبک

اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کی جانب سے شوہر سے صلح کی خبروں کی تردید کردی گئی۔

عائشہ جہانزیب نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوہر سے صلح کی تردید کی ہے۔

تشدد کیس : اینکر عائشہ جہانزیب کا شوہر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

رپورٹ کے مطابق عائشہ جہانزیب کا کہنا تھا کہ وہ عدالت میں تشدد کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتیں مگر وہ پیر کے روز شوہر کے خلاف عدالت میں خلع کی کیس دائر کریں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو عدالت کا چکر نہیں لگوانا چاہتی ہیں اور بچوں کی کسٹڈی بھی ان کے پاس ہی رہے گی۔

کینٹ کچہری عدالت نے ملزم حارث علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے جبکہ 10 جولائی کو عائشہ جہانزیب نے اپنے شوہر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

مقدمے کے مطابق شوہر نے تین سے چار مرتبہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا اور کنپٹی پر پستول رکھ کر دھمکیاں دیں، ساتھ ہی بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

court

Husband

Denied

Ayesha Jahanzeb