Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے غیر ملکی ایجنسیوں کے ایما پر ریاست پر حملے کے ثبوت موجود ہیں، رانا ثنا

اکتوبر کے بعد الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی خبر پکی نہیں ہے، رہنما ن لیگ
شائع 19 جولائ 2024 10:17pm
فوٹو۔۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔۔فائل

وزیر اعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے غیر ملکی ایجنسیوں کے ایما پر ریاست پر حملے کے ثبوت ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ن لیگ کبھی دو کشتیوں پر سوار نہیں ہوتی، تحریک انصاف پر پابندی کے معاملے پر بھی ہمارا واضح مؤقف ہے، ہمارے پاس پی ٹی آئی کے غیر ملکی ایجنسیوں کے ایما پرریاست پر حملے کے ثبوت ہیں۔

سپریم کورٹ کے ججز کو کہتی ہوں ملک کو چلنے دو، جس کو واپس لانا چاہتے ہیں وہ مجرم ہے، مریم نواز

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آئین کی تشریح کے نام پر آئین کو ری رائٹ کردیا گیا۔

پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کی حکومت بنانے کی کوششیں آج بھی جاری ہیں، جاوید چوہدری

موجودہ سیاسی تناؤ پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ اکتوبر کے بعد الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی خبر پکی نہیں ہے، کہیں یہ سرگوشیاں ہوئی ہوں گی۔

Rana Sanaullah

Pakistan Politics

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)